جو کیا ہی نہیں، اس کا بھی جرمانہ ہو گیا، صنم جنگ کا شکوہ

جو کیا ہی نہیں، اس کا بھی جرمانہ ہو گیا، صنم جنگ کا شکوہ

پاکستانی اداکارہ اور میزبان صنم جنگ نے کراچی کے ای چالان سسٹم سے متعلق اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان پر 6 ٹریفک جرمانے عائد کیے گئے، جن میں سے بعض ایسے بھی تھے جن کا انہوں نے ارتکاب ہی نہیں کیا۔

صنم جنگ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا کہ انہیں پاکستان آئے ایک ماہ ہو چکا ہے اور اس دوران مسلسل ای چالان موصول ہوتے رہے، جس پر ان کے والد بھی خاصے ناراض ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ پہلا جرمانہ دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر ہوا، جسے انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرمانہ بالکل درست تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں:ٹام ہالینڈ کے پیغام کا ارلنگ ہالینڈ نے دیر سے مگر دلچسپ جواب دے دیا

تاہم ان کے مطابق بعد میں انہیں ایسے جرمانے بھی موصول ہوئے جن کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آئی، جن میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے کا چالان بھی شامل ہے۔صنم جنگ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر گاڑی چلاتی ہیں، کیونکہ بیرونِ ملک رہائش کے باعث یہ ان کی مستقل عادت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیٹ بیلٹ لگائے بغیر گاڑی اسٹارٹ بھی نہیں کرتیں۔

اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ جب انہوں نے متعلقہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہی نہیں کی تو پھر ان پر جرمانے کیوں عائد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان غیر متوقع چالانز کی وجہ سے انہیں گھر میں بھی ڈانٹ سننا پڑ رہی ہے۔

editor

Related Articles