طالبان، القاعدہ اور فضل الرحمان نے تقسیم پاکستان،پشتونستان کے قیام کے لیےمنصوبہ تیار کیا ہے ، سابق سی آئی اے اہلکار کا پرانا بیان وائرل

طالبان، القاعدہ اور فضل الرحمان نے تقسیم پاکستان،پشتونستان کے قیام کے لیےمنصوبہ تیار کیا ہے ، سابق سی آئی اے اہلکار کا پرانا بیان وائرل

 فضل الرحمان کے حالیہ متنازع بیانات کےتناظر میں سابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی اہلکار سارہ ایڈمز (Sarah Adams)  کاایک پرانا دعویٰ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں طالبان، القاعدہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان سے متعلق ایک مبینہ منصوبے کا ذکر کیا گیا تھا۔

سارہ ایڈمز نے تقریباً تین سال قبل ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ طالبان، القاعدہ اور فضل الرحمان (جے یو آئی ف) نے پاکستان کو تقسیم کرنے اور پشتونستان کے قیام کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جسے انہوں نے FATA-WAR PLAN کا نام دیا تھا۔

حالیہ دنوں میں فضل الرحمان کےمتنازع  بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر اس پرانے دعوے کا دوبارہ حوالہ دیا جا رہا ہے اور تجزیہ کار اور سوشل میڈیا صارفین ان کے مؤقف کو ماضی کے الزامات کے تناظر میں دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فضل الرحمان کے شہداء سے متعلق بیان پر منصور علی خان کا شدید ردِعمل

پاکستان میں پشتون سیاست، قبائلی علاقوں، آئینی معاملات اور وفاقی نظام سے متعلق بیانات ہمیشہ حساس موضوع رہے ہیں، اس لیے کسی بھی سیاسی بیان کو سیاق و سباق کے ساتھ دیکھنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ فضل الرحمان ملک کی ایک بڑی مذہبی و سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں اور کئی دہائیوں سے قومی سیاست میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں تاہم اب انہوں نے نجانے اس منصوبہ کے پیش نظر یا کچھ اور سوچ کر پاک افواج پر تنقید کی اورشہدا کی توہین کی ہے اس حوالے سے سابق سی آئی اے اہلکار کے بیان کو دیکھا جائے تولگتا ہے کہ فضل الرحمان سے متعلق کیا گیا دعویٰ درست ہے ۔

editor

Related Articles