سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے جمیعت علمائے اسلام ف اور تحریک انصاف کے بڑوں کے درمیان ہونیوالی ملاقات سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے ۔
آزاد ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم سے خصوصی گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کے لیڈروں کی حالیہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے حسب سابق تحریک انصاف کا ساتھ دینے کے عوض خیبرپختونخوا کی وزارت اعلی مانگ لی ہے اور خصوصی طور پر فضل الرحمن نے اپنے بھائی عطالرحمن کیلئے وزارت اعلیٰ کیلئے عہدہ مانگا ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ میری اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد نے فضل الرحمن کو دوسری آپشن دی کہ آپ وزارت اعلیٰ کو چھوڑیں اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر بن جائیں ، آپ کے پاس وزارت کیلئے اتنی سیٹیں نہیں جسکے اوپر فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کے بڑوں کو کہا کہ تم اگر چودھری پرویز الہی صاحب کو دس سیٹوں کیساتھ پنجاب کا وزیراعلی بنا سکتے ہو تو میرے بھائی کو کیوں نہیں بنا سکتے ۔
🚨🚨بریکنگ نیوز: تحریک انصاف اور جے یو آئی کی ملاقات
جے یو آئی نے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کے عوض خیبرپختونخوا کی وزارت اعلی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ مانگ لیا،علیمہ خان کی جانب سے اس معاملے پر پارٹی سے شدید اختلاف، فیاض الحسن چوہان کا تہلکہ خیز انکشاف… pic.twitter.com/baTT0SO1vQ— Azaad Urdu (@azaad_urdu) July 21, 2026

