صوبائی حکومت کا بڑا اعلان، 2 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا منصوبہ

صوبائی حکومت کا بڑا اعلان، 2 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا منصوبہ

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت کم آمدنی والے اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے مزید 2 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ حکومت سندھ عوام کو توانائی کے مسائل سے ریلیف دینے کے لیے 18 ارب 20 کروڑ روپے کے سولر سسٹم فراہمی منصوبے پر کام کر رہی ہے، جس کی نگرانی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت آف گرڈ علاقوں کے ایک لاکھ 32 ہزار جبکہ آن گرڈ علاقوں کے ایک لاکھ 43 ہزار خاندانوں کو سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا سولر پینلز سے متعلق بڑا فیصلہ

سینئر وزیر کے مطابق مستحق خاندانوں کو 180 واٹ سولر پینل، بیٹری، پنکھا اور ایل ای ڈی لائٹس فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ انہیں بجلی کے متبادل اور سستے ذریعے تک رسائی حاصل ہو سکے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ منصوبے کے تحت اب تک 15 ہزار سے زائد سولر کٹس تقسیم کی جا چکی ہیں، جبکہ جون 2027 تک تمام 2 لاکھ 75 ہزار خاندانوں تک سولر سسٹم پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف بجلی کی فراہمی کا اقدام نہیں بلکہ کم آمدنی والے طبقے کو معاشی ریلیف دینے اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کی ایک کوشش ہے۔

editor

Related Articles