ٹرمپ نے ایران کو پھر اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

ٹرمپ نے ایران کو پھر اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا گیا تو امریکا اس کے جواب میں ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

اپنے حالیہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے کسی بھی جہاز پر حملہ، چاہے وہ میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار کے ذریعے کیا جائے، امریکا کی جانب سے سخت ردعمل کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارت کاری کے لیے اب بھی تیار ہیں، وائٹ ہاؤس

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی حملے کے جواب میں امریکا ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کرے گا، جبکہ ان تنصیبات میں وہ مقامات بھی شامل ہو سکتے ہیں جو دارالحکومت تہران کے قریب یا خود دارالحکومت میں واقع ہیں۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں آبنائے ہرمز کی اہمیت کے تناظر میں ایران کو خبردار کیا، جہاں سے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے،ٹرمپ کے اس بیان کو ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles