حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ میں اعلان کردہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور سفری الاؤنس میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے اس حوالے سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں، جن کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کنوینس الاؤنس کی موجودہ شرحوں میں اضافہ کرتے ہوئے 5 ہزار روپے والا الاؤنس بڑھا کر 5 ہزار 500 روپے جبکہ 7 ہزار روپے والا الاؤنس بڑھا کر 7 ہزار 500 روپے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی شرط عائد کردی

اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 7 فیصد عبوری اضافہ بھی کیا گیا ہے، جبکہ سال 2022 اور 2025 میں دیے گئے عبوری الاؤنسز کو موجودہ بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے نئے پے اسکیل جاری کر دیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت نے نئے پے اسکیل کا چارٹ بھی جاری کر دیا ہے تاکہ ملازمین اپنے نئے پے اسکیل اور تنخواہوں میں ہونے والے اضافے کا جائزہ لے سکیں،نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں اور الاؤنسز میں کیے گئے اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

editor

Related Articles