دبئی کی نئی مہم، دوستوں اور رشتہ داروں کو بلانے پر 3 ہزار درہم تک انعامات کا اعلان

دبئی کی نئی مہم، دوستوں اور رشتہ داروں کو بلانے پر 3 ہزار درہم تک انعامات کا اعلان

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد دبئی نے سیاحت کو دوبارہ فروغ دینے کے لیے نئی ترغیبی مہم شروع کر دی ہے، جس کے تحت متحدہ عرب امارات کے رہائشی اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو دبئی آنے کی دعوت دے کر 3 ہزار اماراتی درہم تک کے انعامات اور مختلف سہولتیں حاصل کر سکیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے محکمۂ اقتصادیات و سیاحت نے “دبئی اِنوائٹ” کے نام سے اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت یو اے ای میں مقیم افراد اپنے بیرونِ ملک رہنے والے دوستوں یا اہلِ خانہ کو دبئی آنے کے لیے نامزد کر سکتے ہیں۔

اسکیم کے مطابق اگر دعوت پر آنے والا فرد سیاحتی ویزے پر دبئی کا سفر کرتا ہے تو میزبان کو ہوٹل میں قیام، ریستورانوں میں خصوصی رعایت، تفریحی مقامات کے ٹکٹ اور دیگر مراعات پر مشتمل خصوصی مراعات سے فائدہ اٹھا سکے گا، بشرطیکہ مہمان 31 اکتوبر سے قبل دبئی پہنچ جائیں پیکیج فراہم کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ہر رہائشی زیادہ سے زیادہ تین مہمانوں کے لیے ان مراعات سے فائدہ اٹھا سکے گا، بشرطیکہ مہمان 31 اکتوبر سے قبل دبئی پہنچ جائیں، جبکہ حاصل ہونے والی سہولتوں سے دسمبر تک استفادہ کیا جا سکے گا۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ آنے والا شخص یو اے ای کا رہائشی نہ ہو، درست سیاحتی ویزے پر سفر کرے اور اسے صرف ایک مرتبہ ہی نامزد کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ای پاسپورٹ کے بغیر دبئی اور ابوظہبی میں پاکستانیوں کا داخلہ بند، نیا حکم آ گیا

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے اثرات خلیجی ممالک تک پہنچنے کے بعد سیاحت کا شعبہ متاثر ہوا ہے۔ ہوائی سفر سے متعلق سیکیورٹی خدشات بڑھنے کے باعث کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے دبئی کے لیے اپنی پروازیں معطل یا محدود کر دی ہیں، جبکہ متعدد پروازوں نے مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود استعمال کرنے سے بھی گریز کیا۔

اس صورتحال کے باعث دبئی ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے والی ایئرلائنز کی تعداد میں کمی، ہوٹلوں کی بکنگ میں نمایاں گراوٹ اور خالی کمروں کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کئی کاروباری اداروں کی آمدنی میں 50 فیصد سے زائد کمی آئی ہے، جبکہ بعض معروف ہوٹلوں نے کم طلب کے باعث تزئین و آرائش کے منصوبے قبل از وقت شروع کر دیے ہیں۔

حالیہ صورت حال کے پیشِ نظر متعدد ہوٹل اور سیاحتی ادارے حکومت کی نئی اسکیم کے تحت 45 فیصد تک رعایت، مفت قیام اور دیگر خصوصی پیکجز بھی پیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق متحدہ عرب امارات کا بڑا فیصلہ

مقامی میڈیا کے مطابق “دبئی اِنوائٹ” اسکیم کے آغاز کے پہلے 48 گھنٹوں میں 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو اس منصوبے سے سیاحت کی بحالی کی امیدیں وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2025 میں دبئی نے تقریباً 2 کروڑ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا، تاہم حالیہ علاقائی کشیدگی کے بعد سیاحت کے شعبے کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے۔

Related Articles