ای پاسپورٹ کے بغیر دبئی اور ابوظہبی میں پاکستانیوں کا داخلہ بند، نیا حکم آ گیا

ای پاسپورٹ کے بغیر دبئی اور ابوظہبی میں پاکستانیوں کا داخلہ بند، نیا حکم آ گیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کے نظام میں اہم تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پاکستانی سفارتی مشن نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026ء سے ابوظبی اور دبئی میں صرف ای پاسپورٹ (e-Passport) کے لیے درخواستیں وصول کی جائیں گی جبکہ روایتی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (MRP) کے لیے نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

پاکستانی سفارتی مشن کے مطابق اس فیصلے کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جدید محفوظ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق سفری دستاویزات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ابوظبی اور دبئی کے پاسپورٹ سیکشنز میں تمام نئی درخواستیں صرف ای پاسپورٹ کی کیٹیگری میں وصول کی جائیں گی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اس وقت زیرِ استعمال مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ مدتِ معیاد تک مکمل طور پر مؤثر اور قابلِ استعمال رہیں گے۔ ایسے افراد جن کے پاس پہلے سے ایم آر پی موجود ہے انہیں فوری طور پر پاسپورٹ تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ اپنی میعاد ختم ہونے تک انہی پاسپورٹس پر سفر کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمرہ کرنے والوں کی بڑی مشکل حل، حکومت نے نئے قواعد نافذ کر دیے

سفارتی حکام نے مزید بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ درخواست دینے کی سہولت بھی بدستور برقرار رہے گی تاکہ شہری آسانی سے نئے ای پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کرا سکیں اور انہیں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ای پاسپورٹ میں جدید الیکٹرانک چِپ نصب ہوتی ہے جس میں پاسپورٹ ہولڈر کا بایومیٹرک اور ذاتی ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے دستاویزات کی سیکیورٹی میں اضافہ جعلسازی کی روک تھام امیگریشن کلیئرنس میں تیزی اور بین الاقوامی سفری سہولتوں میں بہتری متوقع ہے۔

حکام نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 20 جولائی کے بعد پاسپورٹ کی تجدید یا نئے اجرا کے لیے صرف ای پاسپورٹ کے تحت درخواست جمع کرائیں اور مزید معلومات کے لیے متعلقہ پاکستانی سفارت خانے یا قونصل خانے سے رابطہ کریں۔

editor

Related Articles