نادیہ خان لاجواب، سچل افضل نے لائیو شو میں کیا کہہ دیا

نادیہ خان لاجواب، سچل افضل نے لائیو شو میں  کیا کہہ دیا

پاکستانی سپر ماڈل اور اداکار سچل افضل حالیہ دنوں اپنے ڈراموں ’’ضبط‘‘ اور ’’ایک محبت اور‘‘کی کامیابی کے باعث خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے نادیہ خان کے شو میں شرکت کی، جہاں ان سے کیے گئے چند ذاتی سوالات سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئے۔

پروگرام کے دوران نادیہ خان نے سچل افضل سے ان کی ازدواجی حیثیت کے بارے میں سوال کیا اور یہ بھی پوچھا کہ آیا وہ سنگل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سچل کی ساتھی اداکارہ زوہا توقیر کے وزن میں نمایاں کمی سے متعلق بھی سوال کیا اور جاننا چاہا کہ وہ کیا کھاتی ہیں اور اتنا وزن کیسے کم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:منیب بٹ کے خلاف اغوا کیس میں اہم پیش رفت، پولیس کا چالان سامنے آگیا

سچل افضل نے دونوں سوالات کا نہایت شائستگی اور تحمل سے جواب دیا۔ انہوں نے مختصراً بتایا کہ وہ شادی شدہ نہیں ہیں اور مزید ذاتی سوالات پر گفتگو سے گریز کیا۔

زوہا توقیر سے متعلق سوال پر سچل افضل کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ساتھی اداکارہ کی خوراک پر نظر نہیں رکھتے۔ ان کے مطابق انہوں نے کبھی یہ نہیں دیکھا کہ زوہا کیا کھاتی ہیں، ممکن ہے وہ کسی مخصوص ڈائٹ پلان پر عمل کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ ہمیشہ اپنے کام اور اپنی کارکردگی پر رہتی ہے، جبکہ زوہا توقیر کی توانائی اور محنت کی تعریف بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:پرچہ لیک احتجاج پر سلمان خان کا ردعمل، طلبہ سے گھروں کو لوٹنے کی اپیل

یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے سچل افضل کے اندازِ گفتگو کو سراہا۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی نوعیت کے سوالات کا انتہائی باوقار انداز میں جواب دیا، جبکہ بعض صارفین نے نادیہ خان کے سوالات کو غیر ضروری قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے سچل افضل کے رویے کو پیشہ ورانہ اور متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل سوالات کو نہایت مہذب انداز میں سنبھالا۔

editor

Related Articles