پاکپتن میں دیپالپورروڈ پرمسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم،11 افراد جاں بحق، 33 شدید زخمی

پاکپتن میں دیپالپورروڈ پرمسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم،11 افراد جاں بحق، 33 شدید زخمی

 پاکپتن میں دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور آلوؤں سے لدے ٹرالر کے درمیان المناک حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 33 مسافر شدید زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس ملتان سے لاہور جا رہی تھی کہ دیپالپور روڈ پر 17 ایس پی کے قریب تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرا گئی تصادم اتنا شدید تھا کہ بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے باعث متعدد مسافر اس کے اندر پھنس گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیرا فورس اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بس میں پھنسے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی آپریشن شروع کردیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید اقبال بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیاضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جبکہ طبی عملے کو زخمیوں کے علاج کے لیے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

editor

Related Articles