سی ایم پنجاب فری سولر سکیم 2026 ، اہلیت سے متعلق اہم وضاحت جاری

سی ایم پنجاب فری سولر سکیم 2026 ، اہلیت سے متعلق اہم وضاحت جاری

وزیراعلیٰ  پنجاب فری سولر سکیم 2026 سے متعلق صوبائی  حکومت نے اہلیت اور رجسٹریشن سے متعلق اہم وضاحت جاری کر دی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب فری سولر سکیم 2026 کے حوالے سے عوام کے لیے اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صرف سرکاری ذرائع سے فراہم کی جانے والی معلومات پر اعتماد کریں اور سوشل میڈیا یا غیر مصدقہ پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبروں سے محتاط رہیں۔

حکومت کے مطابق اس منصوبے کا مقصد صوبے بھر کے مستحق اور اہل گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنا ہے تاکہ بجلی کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں کمی لائی جا سکے اور صاف توانائی کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔

 درخواست دینے کے اہل کون ؟

حکام کا کہنا ہے کہ صرف وہی شہری درخواست دینے کے اہل ہوں گے جو حکومت کی مقرر کردہ شرائط پر پورا اتریں،  اہل درخواست دہندگان کے لیے بنیادی شرائط درج ذیل ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب فری سولر سکیم 2026 سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دہندہ کا پنجاب کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سولر صارفین کیلئے بری خبر ، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اس کے علاوہ اس کے پاس درست کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) اس کے ساتھ ساتھ  اپنے نام پر رجسٹرڈ بجلی کا کنکشن موجود ہونا چاہیے، جبکہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ دیگر تمام شرائط پر پورا اترنا بھی لازمی ہوگا۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ اسکیم کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز سرکاری اعلان کے بعد کیا جائے گا، اور درخواستیں صرف حکومت کے مقرر کردہ سرکاری پلیٹ فارم کے ذریعے ہی وصول کی جائیں گی۔

پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ فری سولر سکیم کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز سرکاری اعلان کے بعد کیا جائے گا ، درخواستیں صرف حکومت کے مقرر کردہ آفیشل پورٹل یا دیگر مجاز سرکاری ذرائع کے ذریعے ہی قبول کی جائیں گی۔

حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ رجسٹریشن کے لیے کسی غیر سرکاری ویب سائٹ، ایجنٹ یا سوشل میڈیا پر موجود لنکس پر بھروسہ نہ کریں۔

جعلی معلومات سے محتاط رہنے کی ہدایت

حکومت نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اسکیم سے متعلق آخری تاریخ، درخواست کا طریقہ کار اور دیگر تمام تفصیلات صرف سرکاری ذرائع سے جاری کی جائیں گی۔

عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی اطلاع پر عمل کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں تاکہ دھوکہ دہی اور غلط معلومات سے بچا جا سکے۔

حکام کے مطابق مستند معلومات کے لیے صرف پنجاب حکومت کے سرکاری پلیٹ فارمز سے رجوع کیا جائے، کیونکہ غیر مصدقہ ذرائع پر موجود معلومات گمراہ کن ہو سکتی ہیں۔

editor

Related Articles