ٹروبا کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی۔
میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 181 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز 126 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا تاہم پوری ٹیم 181 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 18 اور شیمار جوزف نے 38 رنز کی اہم اننگز کھیلتے ہوئے آٹھویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت قائم کی۔ جومیل واریکن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیڈن سیلز 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ خرم شہزاد اور محمد علی نے 2، 2 اور عامر جمال نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
211 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 120 رنز پر آؤٹ ہوگئی، یوں ویسٹ انڈیز نے یہ میچ 90 رنز سے اپنے نام کر لیا۔