ایکس نے اپنی نئی مالیاتی سروس ایکس منی متعارف کرادی

ایکس نے اپنی نئی مالیاتی سروس ایکس منی متعارف کرادی

ایکس (سابقہ ٹویٹر) نے امریکا میں اپنی نئی مالیاتی سروس X Money متعارف کرا دی ہے، جس کے بعد پریمیم صارفین سوشل میڈیا ایپ چھوڑے بغیر بینکنگ اور ادائیگیوں سمیت متعدد مالیاتی خدمات استعمال کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق 28 جولائی سے یہ سروس امریکا میں تمام Premium اور Premium+ سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے یہ اقدام ایلون مسک کے Everything App کے وژن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کیا ملے گا؟

X Money کے ذریعے صارفین رقم محفوظ رکھ سکیں گے، بغیر ٹرانسفر فیس رقم بھیج سکیں گے، بل ادا کریں گے، وائر ٹرانسفر کر سکیں گے اور فزیکل چیک بھی بھیج سکیں گے، وہ بھی ایک ہی ایپ کے اندر۔

ویزا ڈیبٹ کارڈ

کمپنی نے صارفین کے لیے Visa Debit Card بھی متعارف کرایا ہے، جسے عام بینک کارڈ کی طرح استعمال کیا جا سکے گا، اس طرح علیحدہ بینکنگ ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

رقم محفوظ

ایکس کے مطابق صارفین کی رقوم Cross River Bank میں محفوظ رکھی جائیں گی، جو امریکی FDIC کا رکن بینک ہے، اس کے تحت ہر صارف کے ڈپازٹس کو 250 ہزار ڈالر تک وفاقی انشورنس تحفظ حاصل ہوگا۔

اضافی تحفظ

کمپنی نے Cash Sweep Program بھی متعارف کرایا ہے، جس کے تحت مخصوص شرائط پوری ہونے پر صارفین کی رقوم مختلف شراکت دار بینکوں میں منتقل کی جا سکیں گی، جس سے مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر تک کے FDIC تحفظ کی سہولت ممکن ہو سکتی ہے۔

6 فیصد منافع

Premium+ صارفین اہل ڈپازٹس پر فوری طور پر 6 فیصد سالانہ منافع (APY) حاصل کر سکیں گے، جبکہ Premium صارفین مقررہ شرائط پوری کرنے کے بعد اسی شرح سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

کسے چیلنج؟

ماہرین کے مطابق یہ شرح روایتی بینکوں کے سیونگ اکاؤنٹس سے زیادہ ہے، جس کے ذریعے ایکس کا مقصد Venmo، Cash App اور SoFi جیسی فِن ٹیک کمپنیوں کو براہِ راست ٹکر دینا ہے۔

صرف امریکا تک

فی الحال X Money صرف امریکا میں دستیاب ہے، جبکہ دیگر ممالک میں اس سروس کے آغاز کے بارے میں ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

editor

Related Articles