گلگت بلتستان حکومت نے کابینہ کے سات وزراء میں مختلف محکموں کے قلمدان تقسیم کر دیے ہیں۔ نئی ذمہ داریوں کے تحت محمد علی اختر کو وزیر خزانہ جبکہ اقبال حسن کو وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔
ناصر علی خان کو جنگلات، جنگلی حیات اور ماحولیات کی وزارت سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں زراعت، ماہی پروری اور حیوانات سے متعلق محکموں کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے جس کے تحت وہ ان شعبوں کی نگرانی بھی کریں گے۔
کابینہ میں جلال علی شاہ کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارت دی گئی ہےجبکہ محمد نسیم کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ یہ دونوں محکمے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے اور سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے حوالے سے اہم تصور کیے جاتے ہیں۔
اسی طرح نیک نام کریم کو سیاحت، کھیل اور ثقافت کی وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے۔ یہ محکمہ خطے میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ، کھیلوں کی ترقی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ذمہ دار ہوگا۔
حکومت نے ذوالفقار علی مراد کو لوکل گورنمنٹ اور رورل ڈویلپمنٹ کے محکمے بھی سونپ دیے ہیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں بلدیاتی امور، دیہی علاقوں کی ترقی اور مقامی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی شامل ہوگی۔
وزراء میں قلمدانوں کی تقسیم کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ مختلف محکمے اپنی انتظامی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔ حکومت کی جانب سے کابینہ کی ذمہ داریوں کی تقسیم کو انتظامی امور میں بہتری اور عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
قلمدانوں کی تقسیم کے ساتھ ہی نئے وزراء نے اپنے اپنے محکموں کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور آئندہ دنوں میں متعلقہ شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ