بیرون ملک سفر کرنیوالوں کے لیے بڑی خوشخبری ،معروف فضائی کمپنی نے بڑا اعلان کر دیا

بیرون ملک سفر کرنیوالوں کے لیے بڑی خوشخبری ،معروف فضائی کمپنی نے بڑا اعلان کر دیا

معروف بین الاقوامی فضائی کمپنی ایمریٹس نے طلبا کے لیے خصوصی سفری پیشکش کا اعلان کرتے ہوئے کرایوں میں رعایت، اضافی سامان ساتھ لے جانے کی سہولت اور بکنگ میں لچکدار تبدیلیوں کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

ایئرلائن کے مطابق 16 سے 31 سال کی عمر کے طلبا اس خصوصی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت اکانومی کلاس کے کرایوں پر 10 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے جبکہ پریمیم اکانومی اور بزنس کلاس میں سفر کرنے والے اہل مسافر 5 فیصد تک رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :ایمریٹس کے مسافر 1سال میں 6 کروڑ 40 لاکھ سے زائد پریمیم چاکلیٹس کھا گئے

ایمریٹس کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش دنیا بھر کے 140 سے زائد مقامات پر تعلیم، تعطیلات یا دیگر مقاصد کے لیے سفر کرنے والے طلبا کے لیے دستیاب ہے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹکٹ بک کرتے وقت STUDENT پروموشنل کوڈ استعمال کرنا ہوگا۔ یہ آفر 31 مارچ 2027 تک کی جانے والی بکنگ پر لاگو ہوگی۔

ایئرلائن نے طلبا کو سامان لے جانے میں بھی اضافی سہولت فراہم کی ہے۔ پیشکش کے تحت مسافر اپنی ٹکٹ پر لاگو سامان کی پالیسی کے مطابق اضافی 10 کلوگرام سامان یا ایک اضافی بیگ ساتھ لے جا سکیں گے جس سے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو اپنے ضروری سامان کی منتقلی میں آسانی ملے گی۔

ایمریٹس نے واضح کیا ہے کہ کینیڈا اور امریکا جانے یا وہاں سے آنے والی پروازوں پر معمول کے سامان سے متعلق قواعد ہی لاگو رہیں گے اس لیے ان روٹس پر سفر کرنے والے طلبا کو متعلقہ پالیسی کا خیال رکھنا ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس خصوصی آفر میں بکنگ میں تبدیلی کی لچکدار سہولت بھی شامل ہے تاکہ اگر طلبا کے سفری منصوبوں میں تبدیلی آ جائے تو وہ اپنی پرواز میں ترمیم کر سکیں۔ تاہم ایئرلائن نے تبدیلی کی شرائط اور ممکنہ اضافی فیس سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

 یہ بھی پڑھیں :ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان میں اپنے کاروبار کے  حوالے سے بڑا فیصلہ

ایمریٹس کا کہنا ہے کہ اس پیشکش کا مقصد دنیا بھر میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو زیادہ سہولت اور کم لاگت کے ساتھ سفر کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی تعلیمی ضروریات کے مطابق آسانی سے سفری منصوبہ بندی کر سکیں۔

editor

Related Articles