امریکی فضائیہ کےایران پر حملے،مختلف شہر دھماکوں سے گونج اٹھے

امریکی فضائیہ کےایران پر حملے،مختلف شہر دھماکوں سے گونج اٹھے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں پھر اضافہ ہو گیا ، امریکی فضائیہ کی جانب سے ایران کے خلاف فضائی حملے شروع، ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی فوج ایران پر فضائی کارروائیاں کر رہی ہے جبکہ حملوں کا منصوبہ دو ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ کے ایران پر مسلسل 10 ویں روز بھی حملے ،مختلف شہر دھماکوں سے گونج اٹھے

رپورٹس کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہی تاہم فوری طور پر حملوں کی مکمل تفصیلات، نشانہ بنائے گئے مقامات اور نقصانات سے متعلق معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں میں اسرائیل کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام خطے کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ امریکی صدر کے بیانات کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا اور عالمی سطح پر ممکنہ فوجی تصادم کے خدشات بڑھ گئے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ کا ایران پر فضائی حملہ ، آبنائے ہرمز کے قریب اہداف کو نشانہ بنایا

دوسری جانب ایران کی جانب سے ان حملوں یا امریکی دعوؤں پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ عالمی برادری نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے پر زور دیا ہے۔

editor

Related Articles