کیا بجلی سستی ہونے والی ہے؟ صوبائی حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کیا بجلی سستی ہونے والی ہے؟ صوبائی حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

مہنگی بجلی سے پریشان عوام کے لیے امید کی ایک نئی کرن سامنے آگئی ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی ٹرانسمیشن لائنز بچھانے کے منصوبے پر پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ اس سے مستقبل میں عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور میں پبلک فنانشل منیجمنٹ اینڈ ریونیو موبلائزیشن ریفارمز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ٹرانسمیشن لائنز بچھانے کے لیے مختلف شراکت داروں سے رابطے میں ہے، یہ منصوبہ نہ صرف سستی بجلی کی راہ ہموار کرے گا بلکہ صنعت کاری کو فروغ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے نئے ٹیکس عائد کیے بغیر وسائل کے مؤثر انتظام کے ذریعے مقررہ ہدف سے زیادہ، صوبے کی تاریخ کا ریکارڈ 150 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا، جبکہ ان کے بقول وفاقی حکومت اپنے ریونیو ہدف سے 1300 ارب روپے پیچھے رہی۔

یہ بھی پڑھیں :مختلف علاقوں میں 22، 26 اور 29 جولائی کو بجلی معطل رہے گی

وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آمدن بڑھانے کے لیے کوئی واضح وژن موجود نہیں، جبکہ پٹرولیم لیوی میں مسلسل اضافہ ہی واحد پالیسی بن چکی ہے، ان کا کہنا تھا کہ قومی اثاثوں کی فروخت کو ترجیح دی جا رہی ہے، جس کا بوجھ بالآخر عوام پر پڑ رہا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق میرٹ، شفافیت اور اصلاحات پر عمل پیرا ہےجبکہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری فائلوں کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کا جدید نظام نافذ کر دیا گیا ہے، متعدد عوامی خدمات آن لائن فراہم کی جا رہی ہیں، اور رواں سال تمام سرکاری محکموں کی سو فیصد ڈیجیٹائزیشن مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles