اعجاز اسلم نے ہانیہ عامر کا ’’جڑواں بھائی‘‘ ڈھونڈ نکالا ، مداح حیران

اعجاز اسلم نے ہانیہ عامر کا ’’جڑواں بھائی‘‘ ڈھونڈ نکالا ، مداح حیران

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کر کے سوشل میڈیا صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلاکر دیا۔

اعجاز اسلم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نوجوان لڑکے کی تصویر ہانیہ عامر کی تصویر کے ساتھ شیئر کی ہے اور مزاحیہ انداز میں لکھا ہے کہ کیا یہ ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی ہے؟ مشابہت ناقابلِ یقین ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکار کی یہ دلچسپ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، جبکہ کئی صارفین نے نوجوان لڑکے اور ہانیہ عامر کے درمیان حیران کن مشابہت پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

نوجوان کے گھنگریالے بال، مسکراہٹ، نقوش اور ہانیہ عامر جیسے ڈمپلز نے کئی سوشل میڈیا صارفین کو دوبارہ غور کرنے پر مجبور کر دیا، کچھ مداحوں نے مذاقاً یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا اداکارہ کا کوئی خفیہ جڑواں بھائی ہے؟

اعجاز اسلم کی اس شرارتی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر سے نوجوان کی مشابہت کے حوالے سے گفتگو شروع ہو گئی، جبکہ مداح اس غیر متوقع موازنے سے خوب محظوظ ہوئے۔

اعجاز اسلم گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کا معروف نام ہیں اور متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

دوسری جانب ہانیہ عامر بھی پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شامل ہیں اور کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث مداحوں کی بھرپور پذیرائی حاصل کر چکی ہیں۔

editor

Related Articles