دنیا کا سب سے لمبا زندہ گھوڑا، ہیوگو نے نیا ریکارڈ بنا لیا

دنیا کا سب سے لمبا زندہ گھوڑا، ہیوگو نے نیا ریکارڈ بنا لیا

برطانیہ میں موجود غیر معمولی جسامت کے شائر نسل کے گھوڑے ہیوگو نے دنیا کے سب سے لمبے زندہ گھوڑے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ہیوگو کا قد کھروں سے گردن کے نچلے حصے تک 199 سینٹی میٹر یعنی 19.2 ہینڈز ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ اس کا وزن تقریباً 890 کلوگرام ہے۔

ہیوگو کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی نشوونما ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ اس کے مالکان بریٹ اور لیزا ماسٹرز کے مطابق ہیوگو کی عمر ابھی ایسی ہے کہ وہ 7 سے 8 سال کی عمر تک مزید بڑھ سکتا ہے، جس کے باعث مستقبل میں اس کا قد موجودہ ریکارڈ سے بھی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون بن کر رہنے والا مفرور مجرم آخرکار پولیس کے ہاتھ آگیا

برطانیہ کے علاقے ٹاؤسیسٹر میں رہنے والا ہیوگو اپنی غیر معمولی جسامت کی وجہ سے پہلے ہی مقامی طور پر خاصا مشہور تھا۔ تقریبات کے دوران لوگ اسے دیکھ کر رک جاتے اور اس کی ویڈیوز بناتے نظر آتے تھے۔ حیرت انگیز طور پر اتنے بڑے قد اور وزن کے باوجود ہیوگو کا مزاج انتہائی نرم ہے۔ اس کے مالکان کا کہنا ہے کہ اس کا رویہ ایک بڑے پالتو کتے جیسا ہے۔

شائر نسل کے گھوڑے اپنی غیر معمولی جسامت اور طاقت کے لیے مشہور ہیں۔ ماضی میں انہیں کھیتی باڑی، بھاری سامان کھینچنے اور نقل و حمل جیسے کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ تاہم ہیوگو تاریخ کا سب سے لمبا گھوڑا نہیں ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ اعزاز سیمپسن نامی شائر گھوڑے کے پاس ہے، جس کا قد 1850 میں 2.19 میٹر یعنی تقریباً 7 فٹ 2.5 انچ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

editor

Related Articles