آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں ، 3 دہشتگرد جہنم واصل

آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں ، 3 دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آپریشن ردالفتنہ 3 : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، 19 دہشتگرد جنہم واصل

 سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مسلسل اور موثر کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

 سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب کارروائی کر کے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں :سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں ، 11 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بناکر 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی ۔ 

editor

Related Articles