ہفتہ وار چھٹی سے متعلق حکومت نے تعلیمی اداروں کی بات مان لی ، بڑا فیصلہ ہوگیا

ہفتہ وار چھٹی سے متعلق حکومت نے تعلیمی اداروں کی بات مان لی ، بڑا فیصلہ ہوگیا

سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کے ہفتہ وار ورکنگ ڈیز سے متعلق جاری نوٹیفکیشن پر اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے نجی تعلیمی ادارے اپنے تدریسی اور انتظامی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہفتہ وار ورکنگ ڈیز کا شیڈول خود طے کرنے کے مجاز ہوں گے۔

ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکول اپنی انتظامی اور آپریشنل ضروریات کے مطابق ہفتے میں کام کے دنوں کا تعین خود کر سکتے ہیں اس حوالے سے انہیں اپنی پالیسی بنانے کی آزادی حاصل ہوگی۔

یہ وضاحت اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سندھ کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے چھ روزہ ورکنگ ویک کے نوٹیفکیشن کے بعد سامنے آنے والے ابہام کو دور کرنے کے لیے جاری کی گئی۔ حالیہ نوٹیفکیشن کے بعد متعدد نجی اسکولوں میں یہ تاثر پیدا ہوا تھا کہ شاید چھ روزہ تدریسی ہفتہ ان پر بھی لازمی طور پر نافذ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ہستپال منتقلی کیس سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا حکم

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے لیے جاری کردہ ورکنگ ڈیز کے فیصلے کا اطلاق نجی تعلیمی اداروں پر لازمی نہیں ہوگا بلکہ نجی اسکول اپنی انتظامی سہولت تدریسی نظام طلبہ کی ضروریات اور والدین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہفتہ وار کلاسوں اور تعطیلات کا شیڈول خود مرتب کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق اس وضاحت کا مقصد نجی تعلیمی اداروں میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ اور تعلیمی سرگرمیوں کو بلا رکاوٹ جاری رکھنا ہے، تاکہ اسکول اپنی پالیسی کے مطابق تدریسی نظام کو مؤثر انداز میں چلا سکیں

Qaisar Mirza
editor

Related Articles