خلا کا وہ سیارہ جہاں پانی نہیں شیشے کی بارش ہوتی ہے

خلا کا وہ سیارہ جہاں پانی نہیں شیشے کی بارش ہوتی ہے

خلا میں ایک ایسا حیرت انگیز سیارہ موجود ہے جہاں بارش پانی کے قطروں کی نہیں بلکہ شیشے کے ذرات کی ہوتی ہے۔ یہ سیارہ اپنی خوبصورتی کے باوجود انتہائی خطرناک ماحول رکھتا ہے۔

ایچ ڈی189733بی نامی یہ گیسی سیارہ زمین سے تقریباً 64 نوری سال دور واقع ہے۔ خلا سے دیکھنے پر یہ گہرے نیلے رنگ کا دکھائی دیتا ہے، جس کی وجہ سے پہلی نظر میں یہ زمین سے مشابہ محسوس ہوتا ہے۔

نیلا رنگ سمندر کی وجہ سے نہیں

اس سیارے کی نیلی رنگت کا تعلق پانی یا سمندروں سے نہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق اس کے ماحول میں موجود سلیکیٹ ذرات اور شیشے کے بنیادی اجزا اس رنگت کا سبب بنتے ہیں۔ سیارے پر درجہ حرارت انتہائی بلند ہے اور بعض حصوں میں یہ 900 ڈگری سیلسیس سے بھی زیادہ رہتا ہے۔ اس شدید گرمی میں سلیکیٹ ذرات پگھل کر شیشے جیسے مائع قطروں کی شکل اختیار کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں گوگل کے دفتر کے قیام کے بعد صارفین کی پرائیویسی پر تشویش

شیشے کی بارش بھی سیدھی نہیں ہوتی

اس سیارے کی ایک اور حیران کن خصوصیت اس کی انتہائی تیز ہوائیں ہیں۔ ان ہواؤں کی رفتار تقریباً 8 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

ان شدید ہواؤں کے باعث شیشے کے ذرات سیدھے نیچے گرنے کے بجائے افقی سمت میں انتہائی تیزی سے حرکت کرتے ہیں۔ یوں وہاں بارش کا تصور بھی زمین سے بالکل مختلف ہوجاتا ہے۔

خوبصورت مگر انتہائی خطرناک دنیا

ایچ ڈی189733بی  کا نیلا رنگ اسے خلا میں ایک خوبصورت دنیا بناتا ہے، لیکن اس کی شدید گرمی، تیز ہوائیں اور شیشے جیسے ذرات اسے زمین سے بالکل مختلف اور انتہائی ناموافق ماحول رکھنے والا سیارہ بناتے ہیں۔

editor

Related Articles