آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین جموں و وادی کشمیر کی 12 نشستوں پر ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
مظفرآباد ڈویژن کے 8 حلقوں میں پولنگ کا وقت شام 6 بجے تک بڑھایا گیا تھا، تاہم حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتخابی عملہ اور پولنگ کا سامان نہ پہنچ سکا، جس کے باعث اس حلقے کے تمام 196 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ملتوی کردی گئی۔
پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہو رہے ہیں،مہاجرین جموں کی نشستوں کے ابتدائی نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کے 131 پولنگ اسٹیشنز میں سے 50 کے نتائج کے تحت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار 1504 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوار محمد سعود مختار 669 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کے 142 پولنگ اسٹیشنز میں سے 25 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد اسماعیل 3637 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 868 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 36 جموں 3 کے 140 پولنگ اسٹیشنز میں سے 36 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد احسن رضا 7556 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار احسن اسماعیل 3303 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 37 جموں 4 کے 185 پولنگ اسٹیشنز میں سے 57 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم جاوید 9017 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار عثمان علیم 7683 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے 115 پولنگ اسٹیشنز میں سے 45 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ذیشان علی 5153 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے امیدوار محمد اکبر چوہدری 4921 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 39 جموں 6 کے 157 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجا محمد صدیق 1654 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری فخر زمان 522 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق یہ تمام نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں، مکمل گنتی کے بعد حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔