گوگل کا نیا اے آئی فیچر ایک دن بعد ہی بند، اصل وجہ سامنے آگئی

گوگل کا نیا اے آئی فیچر ایک دن بعد ہی بند، اصل وجہ سامنے آگئی

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے گوگل ارتھ میں متعارف کرایا گیا نیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) فیچر لانچ کے صرف ایک دن بعد ہی عارضی طور پر واپس لے لیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب بعض صارفین نے اے آئی سے تیار کردہ ایسی تصاویر شیئر کرنا شروع کر دیں جو گوگل کی پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:عینک والا جن کے خالق کا بڑا الزام، میری تخلیق پر ڈاکا ڈالا گیا

گوگل ارتھ کے پروڈکٹ مینیجر برائن ہورووٹز نے اپنے بیان میں کہا کہ صارفین گوگل ارتھ پر دنیا کے درست اور قابلِ اعتماد مناظر دیکھنے کے لیے بھروسہ کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اگرچہ جغرافیائی ماہرین اس فیچر کو مختلف مفید مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے، تاہم کچھ افراد نے اس کا غلط استعمال کرتے ہوئے پالیسیوں کے خلاف تصاویر تیار کیں، جس کے بعد فیچر کو عارضی طور پر غیر فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ڈانس سین مہنگا پڑ گیا، رشمیکا مندانا شدید انجری کا شکار

یہ فیچر گوگل کے نینو بنانا 2  اے آئی ماڈل پر مبنی تھا، جس کے ذریعے صارف صرف ایک تحریری ہدایت (پرامپٹ) لکھ کر دنیا کے مختلف مقامات کی حقیقت سے قریب تر تصاویر تیار کر سکتے تھے۔ یہ تصاویر گوگل ارتھ کے سیٹلائٹ، فضائی اور تھری ڈی ڈیٹا کی مدد سے بنائی جاتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:اقرا عزیز نے بیٹی کے نام کے ساتھ پہلی بار چہرہ بھی دکھا دیا،پہلی جھلک سامنے آگئی

گوگل کا کہنا ہے کہ اے آئی سے تیار ہونے والی تمام تصاویر پر واضح واٹرمارک موجود تھا تاکہ انہیں اصل تصاویر سے الگ پہچانا جا سکے۔ کمپنی کے مطابق یہ تصاویر عام گوگل ارتھ استعمال کرنے والے صارفین کو بھی نظر نہیں آتی تھیں۔

کمپنی نے بتایا کہ وہ فیچر کو مزید محفوظ بنانے کے لیے نئے حفاظتی اقدامات پر کام کر رہی ہے۔ ضروری تبدیلیاں مکمل ہونے کے بعد اس اے آئی فیچر کو دوبارہ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles