پاکستان میں ربیع الاول کے چاند سے متعلق اہم پیش گوئی، ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

پاکستان میں ربیع الاول کے چاند سے متعلق اہم پیش گوئی، ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کے حوالے سے ہلال ریسرچ کونسل نے فلکیاتی اندازوں پر مبنی پیش گوئی جاری کردی ہے، جس میں ممکنہ تاریخیں سامنے آئی ہیں۔

کونسل کے مطابق پاکستان میں ربیع الاول کا چاند 14 اگست 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کی توقع ہے۔

عید میلاد کی تاریخ

فلکیاتی حساب کے مطابق 12 ربیع الاول، عید میلاد النبی ﷺ، 26 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

چاند کب پیدا ہوگا؟

ہلال ریسرچ کونسل کے سیکر ٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 12 اور 13 اگست کی درمیانی رات پاکستانی وقت کے مطابق 10 بج کر 36 منٹ پر پیدا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین کی اہم پیشگوئی

رویت کے امکانات کم

انہوں نے بتایا کہ 13 اگست یعنی 29 صفر کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، کیونکہ چاند کی عمر اور غروب کے بعد دستیاب وقت رویت کے لیے کافی نہیں ہوگا۔

صفر کے 30 دن مکمل

کونسل کے مطابق چاند کی پیدائش کے ساتھ ساتھ اس کا نظر آنا بھی ضروری ہے، اسی لیے فلکیاتی حساب کے مطابق ماہ صفر کے 30 دن مکمل ہونے کا امکان ہے۔

حتمی فیصلہ کب؟

ہلال ریسرچ کونسل نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف فلکیاتی اندازے ہیں، جبکہ ربیع الاول کے چاند اور عید میلاد النبی ﷺ کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی شہادتوں اور سرکاری فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

editor

Related Articles