نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان و امتِ مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان و امتِ مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مسجد نبویؐ میں حاضری دی، روضۂ رسولؐ پر سلام پیش کیا اور نوافل ادا کیے۔

دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے دورے کے دوران پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ پوری امتِ مسلمہ کی سلامتی، اتحاد اور فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے جبلِ اُحد کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور غزوۂ اُحد کے تمام شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا یہ روحانی دورہ ان کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کا حصہ ہے، جس کے دوران وہ مختلف سفارتی سرگرمیوں میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور امریکا کی اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اردن کے دارالحکومت عمان سے روانہ ہو ئے ، ۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورہ کے دوران انہوں نے یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔

روانگی کے موقع پر ہاشمی مملکت اردن کی وزارت خارجہ و تارکین وطن کے امور میں انسانی حقوق ڈائریکٹوریٹ کی ڈائریکٹر سجا المجالی، اردن میں پاکستان کے سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔

editor

Related Articles