جامعہ رضویہ ضیاالعلوم کے مہتمم شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ انتقال کرگئے.
جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کی انتظامیہ کے مطابق شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ کی نماز جنازہ 8 اگست کو شام 5 بجے سلطان پور شریف، ہروئی والا، حسن ابدال میں ادا کی جائے گی۔
علامہ پیر سید حسین الدین شاہ دینی و علمی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے تھے اور وہ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سرپرست اعلیٰ بھی تھے۔
جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کی انتظامیہ نے نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان کرتے ہوئے عقیدت مندوں، طلبہ اور متعلقین سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
علامہ پیر سید حسین الدین شاہ کی دینی، علمی اور تدریسی خدمات کو مذہبی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا ہے، جبکہ ان کی وفات پر مختلف شخصیات اور اداروں کی جانب سے تعزیتی پیغامات بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔