عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ

عوام پر ایک اور بوجھ،  بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ

جلی صارفین کے لیے ایک اور خبر سامنے آگئی، جہاں جون 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کیا گیا یہ اضافہ کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر لاگو ہوگا۔

حکام کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت وصول کی جانے والی اضافی رقم صارفین سے اگست 2026 کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سولر صارفین کے لئے اہم خبر: نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد شہریوں نے متبادل حل نکال لیا

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت ایندھن کی لاگت میں اضافے یا کمی کے مطابق بجلی کے نرخوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بجلی کے شعبے میں پیداواری لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جانے والی ایک معمول کی کارروائی ہے، تاہم اس کے نتیجے میں صارفین کے ماہانہ بلوں میں اضافہ یا کمی واقع ہوسکتی ہے۔

Related Articles