ضلعی انتظامیہ نے دکانوں کی بندش کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں،انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق ضلع بھر میں تمام دکانیں شام 6 بجے سے صبح 10 بجے تک بند رہیں گی۔
ضلعی انتظامیہ قلات کے مطابق دکانوں کی بندش کے نئے اوقات پر عملدرآمد فوری طور پر شروع کردیا گیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی سہولت اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے،نئے شیڈول کے تحت کاروباری مراکز کو مقررہ وقت پر بند کرنا ہوگا، جبکہ صبح 10 بجے کے بعد دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔
سکیورٹی صورتحال پیش نظر
انتظامیہ کے مطابق دکانوں کے اوقات میں تبدیلی کا بنیادی مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،حکام کی جانب سے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کو محدود کیا گیا ہے۔
تاجروں سے تعاون کی اپیل
ضلعی انتظامیہ قلات نے دکانداروں اور تاجر برادری سے نئے اوقات کار پر عمل کرنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے،حکام نے واضح کیا ہے کہ نئے اوقات کا اطلاق ضلع قلات میں کاروباری سرگرمیوں پر ہوگا اور دکانداروں کو مقررہ شیڈول کے مطابق اپنی دکانیں بند کرنا ہوں گی۔
عوام کو سہولت دینے کا فیصلہ
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو مکمل طور پر روکنا نہیں بلکہ انہیں سکیورٹی تقاضوں کے مطابق منظم کرنا ہے۔ نئے اوقات پر عملدرآمد سے علاقے میں سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
قلات کے دکانداروں اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات کار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی روزمرہ خریداری اور کاروباری سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں۔