ایک بچے کی ضد نے درجنوں مسافروں کو رات ایئرپورٹ پر گزارنے پر مجبور کردیا

ایک بچے کی ضد نے درجنوں مسافروں کو رات ایئرپورٹ پر گزارنے پر مجبور کردیا

کینیڈا میں ایک بچے کی ضد کے باعث وکٹوریہ سے ٹورنٹو جانے والی پرواز منسوخ ہوگئی اور درجنوں مسافروں کو رات ایئرپورٹ پر گزارنا پڑی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برٹش کولمبیا کے شہر وکٹوریہ سے ٹورنٹو جانے والی پورٹر ایئر لائنز کی پرواز روانگی کے لیے رن وے کی جانب بڑھ رہی تھی کہ عملے کی نظر ایک بچے پر پڑی جو اپنی نشست پر کھڑا تھا اور سیٹ بیلٹ باندھنے سے انکار کررہا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں  :11 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی لاٹری ٹکٹ کچرے میں پھینک دی، حیران کن وجہ سامنےآگئی

بچے کے والدین اور طیارے کے عملے نے اسے سیٹ پر بٹھانے اور سیٹ بیلٹ باندھنے کی متعدد کوششیں کیں، تاہم وہ کسی صورت آمادہ نہ ہوا۔پورٹر ایئر لائنز کے ترجمان کے مطابق صورتحال پر قابو نہ پانے کے بعد طیارے کو واپس ٹرمینل پر لایا گیا اور بچے کو اس کے والدین اور سامان سمیت طیارے سے اتار دیا گیا۔

تاہم معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا۔ پرواز کے منصوبے میں دوبارہ تبدیلی اور ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرتے کرتے رات کے ساڑھے 12 بج گئے۔وکٹوریہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے ہر رات ساڑھے 12 بجے بند ہوجاتا ہے، جس کے باعث طیارے کی روانگی ممکن نہ رہی اور پوری پرواز منسوخ کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:11 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی لاٹری ٹکٹ کچرے میں پھینک دی، حیران کن وجہ سامنےآگئی

پرواز منسوخ ہونے کے بعد مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی رات گزارنا پڑی۔ یوں ایک بچے کے سیٹ بیلٹ باندھنے سے انکار نے نہ صرف پرواز کا شیڈول متاثر کیا بلکہ متعدد مسافروں کے سفری منصوبے بھی بدل دیے۔

editor

Related Articles