اٹلی میں ایک شہری نے غلط فہمی کے باعث لاکھوں ڈالر مالیت کی لاٹری ٹکٹ کچرے میں پھینک دی، تاہم صفائی کمپنی کی بروقت کارروائی نے اسے بھاری انعام سے محروم ہونے سے بچا لیا۔
صفائی کمپنی ایس اے این بی کے ڈائریکٹر روبرتو نکولا توسکانو کے مطابق شہری نے 31 جولائی کی قرعہ اندازی کے لیے ’ملین ڈے‘ لاٹری کی ٹکٹ خریدی تھی۔ ٹکٹ پر شہری کے معمول کے نمبرز 51، 10، 8، 4 اور 2 درج تھے۔
قرعہ اندازی کے بعد شہری نے دکان پر ٹکٹ اسکین کرائی تو مشین پر پیغام ظاہر ہوا کہ ٹکٹ ’قابل ادائیگی نہیں‘۔ شہری نے اس پیغام کا مطلب یہ سمجھا کہ اس کی ٹکٹ نہیں نکلی اور اسے کچرے میں پھینک دیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ اسی ٹکٹ پر درج نمبرز نے تقریباً 11 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا تھا۔
حقیقت میں ٹکٹ پر ’قابل ادائیگی نہیں‘ کا پیغام اس لیے ظاہر ہوا تھا کیونکہ انعام کی رقم اتنی زیادہ تھی کہ اسے عام دکان سے ادا نہیں کیا جاسکتا تھا۔جب شہری اور اس کا خاندان دوبارہ دکان پہنچا تو اس وقت تک کچرا اٹھایا جاچکا تھا۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد صفائی کمپنی ایس اے این بی نے فوری طور پر کچرے میں لاٹری ٹکٹ کی تلاش شروع کردی۔
کمپنی کی ٹیم اب اس ٹکٹ کو تلاش کرنے میں مصروف ہے تاکہ خوش نصیب شہری کو اس کا لاکھوں ڈالر کا انعام مل سکے۔