ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ ، پاکستان کا بڑا اعزاز، ساتویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ ، پاکستان کا بڑا اعزاز، ساتویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان نے 21ویں ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتویں مرتبہ عالمی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ ٹرافیاں جیت کر اپنی برتری ثابت کردی ، پاکستان کے احمد سلمان انڈر 16 ورلڈ چیمپئن بن گئے، جبکہ احد صولت فاطمی نے انڈر 14 کیٹیگری کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان کے تیمور وسیم نے انڈر 10 کیٹیگری میں ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، تیمور وسیم نے گزشتہ برس بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 8 ورلڈ ٹائٹل جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے عمیرعارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اسی طرح مصطفیٰ فرحان انڈر 12 کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی ، اس طرح پاکستان  کے تین کھلاڑی انفرادی مقابلوں میں ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوئے۔

چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ پوائنٹس والا لفظ کھیلنے کا اعزاز بھی پاکستانی کھلاڑی ایان حسن خان کے نام رہا، جبکہ ایک میچ میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا اعزاز پاکستان کے احزم صدیقی نے حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : دورہ انگلینڈ، راشد لطیف نے بابراعظم کو میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ کیوں دیا؟

واضح رہے کہ 21 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے 183 کھلاڑی شریک ہوئے۔

editor

Related Articles