پیٹرول کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15 دن تک نہ بڑھانے سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی

پیٹرول کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15 دن تک نہ بڑھانے سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی

پیٹرول کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15 دن تک نہ بڑھانے سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہےحکومت اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکرات ہوئے،نجی ٹی وی ( جیو نیوز) کے مطابق ٹرانسپورٹرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال تک ٹول ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے، جبکہ حالیہ ٹول ٹیکس اضافے میں بھی کچھ کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹرز ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکرات میں ایک سال تک ٹول ٹیکس نہ بڑھانے پر اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں ٹول ٹیکس میں کیے گئے اضافے میں بھی کچھ کمی کی جائے گی، جس سے ٹرانسپورٹرز پر بڑھنے والے اخراجات کا دباؤ کم ہونے کی توقع ہے۔

پیٹرولیم قیمتوں پر بھی اتفاق

مذاکرات کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بھی پیش رفت ہوئی ہے، جیو نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15 دن تک نہ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرول سستا ہونے کی امیدوں پر پانی پھر گیا، قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

ڈیلرز کا 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے،چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر رد و بدل کاروبار پر اثرانداز ہورہا ہے اور موجودہ صورتحال میں ڈیلرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مارجن 8 فیصد کرنے کا مطالبہ

چیئرمین ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن بڑھا کر 8 فیصد کیا جائے،ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے 72 گھنٹے کے اندر مطالبات پر توجہ نہ دی تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری

ادھر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کی پہیہ جام ہڑتال بھی جاری ہےصدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق جب تک ٹرانسپورٹرز کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، پہیہ جام ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔

پہلے مذاکرات میں ڈیڈ لاک تھا

اس سے قبل آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تھے ،ملک شہزاد اعوان نے کہا تھا کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے ۔

تازہ مذاکرات میں ٹول ٹیکس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سامنے آنے والی پیش رفت کو حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان جاری اختلافات کے خاتمے کی جانب اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم اور گڈز ٹرانسپورٹرز کی جاری ہڑتال کے باعث صورتحال تاحال مکمل طور پر معمول پر نہیں آسکی۔

editor

Related Articles