لاہور میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریبات،ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں

لاہور میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریبات،ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں

 لاہور ( خاور مغل ) ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی   پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریبات  دن کا آغاز نمازِ فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔

جشنِ آزادی کے سلسلے میں کینٹ کے بی ایکس اسٹیڈیم میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور 21 توپوں کی سلامی دی۔

 یہ بھی پڑھیں :جشن آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ; میرا پیار ا وطن پاکستان ;ریلیز کردیا گیا 

توپوں کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی جبکہ پاک فوج کے جوانوں کے نعرۂ تکبیر سے تقریب کا ماحول قومی جوش و جذبے سے بھر گیا۔

اس موقع پر شرکا نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

یومِ آزادی کی تقریب میں ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ تقریب کے دوران قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی اور قیامِ پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :جشن، یادگارِ فتح پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا 

لاہور میں جشنِ آزادی کی تقریب میں قومی جذبے اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار دیکھنے میں آیا، جبکہ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

editor

Related Articles