بابراعظم نے یومِ آزادی پر سبز ہلالی پرچم کیساتھ تصویر شیئر کردی، قوم کے نام کیا پیغام دیا؟

بابراعظم نے یومِ آزادی پر سبز ہلالی پرچم کیساتھ تصویر شیئر کردی، قوم کے نام کیا پیغام دیا؟

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

بابر اعظم نے ایکس پر سبز ہلالی پرچم سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ آج کا دن اس پرچم کے نام ہے جس کا ستارہ ہمارے سینوں پر سجا ہے اور اسی کے ذریعے ہماری شناخت مکمل ہوتی ہے۔

ٹیسٹ کپتان نے پاکستان کے پرچم کے ساتھ اپنی تصویر بھی جاری کی اور مزید لکھا کہ پاکستان کی پہچان ہمارے قومی پرچم سے جڑی ہے، بابر اعظم نے اپنے پیغام کے اختتام پر ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن شروع ہوگیا، ملک کا ہر شہر ،ہر گلی،محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی گئیں۔

editor

Related Articles