سامعہ خان نے ایک اور بڑی پیشگوئی کردی

سامعہ خان نے ایک اور بڑی پیشگوئی کردی

معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے ایک اور بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ دو برس کے دوران ملک میں سرمایہ کاری بھی آئے گی اور غیرملکی و ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان کا رخ کریں گے۔

سامعہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آنے والے دو سال سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم ثابت ہوسکتے ہیں، انہوں نے اس پیشگوئی کو صرف اپنی رائے قرار دینے کے بجائے کہا کہ یہ بات ان کی ہی نہیں بلکہ اللہ کے ولیوں کی پیشگوئی بھی ہے۔

سامعہ خان کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں معاشی صورتحال، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری کے حوالے سے مختلف حلقوں میں بھی بحث جاری ہے۔

عمران خان سے متعلق دعویٰ

یاد رہے کہ چند روز قبل سینئر صحافی اور اینکر پرسن عاصمہ چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق بھی پیشگوئی کی تھی۔

انہوں نے ستاروں کے علم کی بنیاد پر دعویٰ کیا تھا کہ جولائی کے بعد عمران خان کے ستارے صحت کے معاملے میں ان کا ساتھ نہیں دے رہے، ان کا کہنا تھا کہ ستاروں کے مطابق عمران خان کو ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے۔

رہائی کے بارے میں پیشگوئی

عمران خان کی رہائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی رہائی کسی لانگ مارچ یا احتجاج کے نتیجے میں نہیں ہوگی بلکہ صرف اور صرف کسی ڈیل کے ذریعے ممکن ہے۔

لانگ مارچ پر تبصرہ

تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی کال کے حوالے سے بھی سامعہ خان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت وقت گزار رہی ہے، جنوری میں پارٹی کے پاس ایک اچھا موقع موجود تھا، تاہم قیادت نے وہ موقع ضائع کردیا،سامعہ خان اس سے قبل بھی پاکستان کی سیاست، معیشت اور مختلف سیاسی شخصیات کے مستقبل کے حوالے سے متعدد پیشگوئیاں کر چکی ہیں،

editor

Related Articles