محکمہ موسمیات نے آج رات اور اتوار کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے،جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
اسلام آباد میں بارش
اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہےسوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کرم، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، ہنگو اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پنجاب کے مختلف شہر
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ کا موسم
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔