راولپنڈی میں ایم ٹو موٹر وےپر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق، 30 زخمی

راولپنڈی میں ایم  ٹو موٹر وےپر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق، 30 زخمی

راولپنڈی میں ایم ٹو موٹر وے پر چکری کے قریب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت اٹک کے شمس الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق حادثہ شدید بارش کے باعث پیش آیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 30 افراد کو جڑواں شہروں کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، جبکہ معمولی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کیا جارہا ہے۔’

یہ بھی پڑھیں: لاہور اسلام آباد موٹروے پر مسافر بسوں اور ٹرکوں کی انٹری بند، اسلام آباد میں بھی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا کے مطابق رواں مون سون سیزن کا یہ سب سے ہیوی اسپیل ہے، جبکہ مجموعی طور پر 140 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ تک بلند ہوگئی ہے۔

Related Articles