اتنا بڑا بیگ آخر کس کام کا؟ شنیل کا عجیب و غریب فیشن تجربہ

اتنا بڑا بیگ آخر کس کام کا؟ شنیل کا عجیب و غریب فیشن تجربہ

معروف فیشن ہاؤس شنیل کا دیوہیکل ’ہولا ہوپ بیگ‘ پہلی بار 2 اکتوبر 2012 کو پیرس میں ہونے والے اسپرنگ سمر 2013 شو میں پیش کیا گیا، جس نے اپنے غیر معمولی ڈیزائن کے باعث فوراً سب کی توجہ حاصل کرلی۔

اس بیگ کا سب سے نمایاں پہلو اس کا بہت بڑا گول فریم اور درمیان میں موجود روایتی کوئلٹڈ ڈیزائن تھا۔ پہلی نظر میں یہ کسی فیشن شو کے عجیب و غریب اسٹیج پروپ جیسا دکھائی دیتا تھا، تاہم اس کے پیچھے ایک باقاعدہ مقصد بھی موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چور کی قسمت خراب، گھر میں داخل ہوا مگر چوری سے پہلے ہی سو گیا

شنیل کے آنجہانی تخلیقی ڈائریکٹر کارل لیگر فیلڈ کے مطابق یہ بیگ خاص طور پر ساحل سمندر کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس میں بیچ ٹاول سمیت ضروری سامان رکھنے کی گنجائش تھی، جبکہ اس کے بڑے گول فریم کو ریت میں گاڑ کر بیگ کو زمین سے اونچا بھی رکھا جاسکتا تھا۔

یعنی جو چیز بظاہر صرف فیشن شو کا ایک عجیب تجربہ لگتی تھی، وہ دراصل عملی استعمال اور تخلیقی انداز کا دلچسپ امتزاج تھی۔ ’ہولا ہوپ بیگ‘ بعد ازاں شنیل کے کارل لیگر فیلڈ دور کے یادگار اور سب سے زیادہ زیر بحث فیشن ایکسیسریز میں شمار ہونے لگا۔

editor

Related Articles