عائزہ خان نے دانش تیمور سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

عائزہ خان نے دانش تیمور سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر اور اداکار دانش تیمور سے علیحدگی کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کردی۔

حال ہی میں عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ظاہری شخصیت اور لباس کے انداز میں تبدیلی کی چند تصاویر شیئر کیں، جس پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ عائزہ خان اور دانش تیمور کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں نے اس وقت زور پکڑا جب اداکارہ دانش تیمور کے ڈرامے کی سنیما پریمیئر تقریب میں نظر نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان کی نئی تصاویر پر تنقید،لباس پر ملا جلا ردعمل

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر یہ دعوے بھی کیے گئے کہ عائزہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ انسٹاگرام پر موجود بعض تصاویر ہٹا دی ہیں یا ان میں تبدیلی کی ہے۔ ان باتوں کو بنیاد بنا کر صارفین نے دونوں کی مبینہ علیحدگی کے حوالے سے سوالات اٹھانا شروع کردیے۔

تاہم اب عائزہ خان نے ایک فین پیج کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے تمام افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی طلاق یا دانش تیمور سے علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔ عائزہ خان کے اس ردعمل کے بعد دونوں کی عائزہ خان اور دانش تیمورسے متعلق سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کی حقیقت بھی واضح ہوگئی ہے۔

editor

Related Articles