آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت، ہرنائی اور سوراب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 سے زائد دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :آپریشن ردالفتنہ 3 : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، 19 دہشتگرد جنہم واصل
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں بھی آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوا، سیکیورٹی فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔

