رواں ماہ جزوی چاند گرہن و بلڈ مون کا نظارہ کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آگئی

رواں ماہ جزوی چاند گرہن و بلڈ مون کا نظارہ کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آگئی

27 اور 28 اگست کی درمیانی شب جزوی چاند گرہن ہوگا اور چاند کا بڑا حصہ نارنجی رنگ میں دکھائی دے گا۔

ماہرین کے مطابق 2026ء کے اس جزوی چاند گرہن کے دوران چاند کی سطح کا تقریباً 96 فیصد حصہ زمین کے سائے سے گزرے گا، جس کے باعث یہ منظر مکمل چاند گرہن یعنی ’بلڈ مون‘ جیسا دکھائی دے سکتا ہے۔

چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے اور زمین کا سایہ چاند کی سطح پر پڑتا ہے، سورج کی روشنی جب زمین کے ماحول سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی زیادہ بکھر جاتی ہے، جبکہ سرخ اور نارنجی روشنی چاند کی جانب مڑتی ہے، جس کے باعث چاند سرخی مائل نظر آتا ہے۔

چاند گرہن کب عروج پر ہو گا؟

چاند گرہن 28 اگست کو 4 بج کر 13 منٹ پر اپنے عروج پر ہو گا، جب چاند کا تقریباً 96 فیصد حصہ زمین کے سائے میں ہو گا، یہ فلکیاتی منظر مختلف خطوں میں مقامی وقت کے مطابق مختلف اوقات میں دیکھا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ناسا کاشاندار کارنامہ ، تاریخ میں پہلی بار سونامی کی انتہائی واضح تصاویر جاری کردیں

شمالی امریکا کے مختلف علاقوں میں چاند گرہن اپنے عروج پر مقامی وقت کے مطابق مختلف اوقات میں ہوگا،  نیویارک اور ٹورنٹو میں یہ 28 اگست کی رات 12 بج کر 12 منٹ، شکاگو، ہیوسٹن اور ونی پیگ میں 27 اگست کی رات 11 بج کر 12 منٹ، ڈینور اور کیلگری میں رات 10 بج کر 12 منٹ جبکہ لاس اینجلس میں رات 9 بج کر 12 منٹ پر عروج پر ہوگا۔

ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن کو آنکھ سے دیکھنا مکمل طور پر محفوظ ہے اور اسے دیکھنے کے لیے خصوصی چشموں یا حفاظتی فلٹرز کی ضرورت نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مزید واضح نظارے کے لیے دوربین یا بائنوکیولرز کا استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے زمین کے سائے کو چاند کی سطح پر آہستہ آہستہ منتقل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ناسا کا تاریخی مشن ’آرٹیمس ٹو‘ 53 سال بعد انسان کو لے کر چاند کیجانب روانہ

editor

Related Articles