پاک فوج کی عوامی خدمت جاری، راولاکوٹ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاک فوج کی عوامی خدمت جاری، راولاکوٹ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

راولاکوٹ میں پاک فوج کی جانب سے مقامی شہریوں کو بروقت اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت شہریوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ چوک راولاکوٹ میں قائم کیے گئے میڈیکل کیمپ کا مقصد موجودہ صورتحال کے باعث متاثر ہونے والے شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کا بھرپور تعاون، بلوچستان کی پہلی کرکٹ کوچ خیر النسا کون ہیں، یہ اعزاز کیسے حاصل کیا؟

کیمپ میں پاک فوج کے طبی عملے نے شہریوں کا معائنہ کیا اور مختلف طبی مسائل کے لیے ضروری ادویات بھی فراہم کیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق کیمپ کے دوران 80 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد مفت ادویات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر شہریوں نے بروقت طبی امداد اور مفت ادویات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے اسے موجودہ حالات میں اہم اقدام قرار دیا۔

راولاکوٹ کے مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے شہریوں کو علاج معالجے کی سہولت حاصل ہوئی ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جنہیں موجودہ صورتحال میں طبی مراکز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا تھا۔ پاک فوج کی جانب سے منعقد کیے گئے اس میڈیکل کیمپ کو عوامی فلاح اور شہریوں کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles