پاکستان کی گارمنٹس برآمدات نے نیا ریکارڈ بنا لیا، 4.18 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

پاکستان کی گارمنٹس برآمدات نے نیا ریکارڈ بنا لیا، 4.18 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

پاکستان کی ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات مالی سال 2025،26 کے دوران ریکارڈ 4.18 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 5.5 فیصد زیادہ ہیں۔

تازہ تجارتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی گارمنٹس برآمدات میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2015،16 میں یہ برآمدات 1.97 ارب ڈالر تھیں، جو بڑھ کر مالی سال 2025،26 میں 4.18 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،ایس سی او چیئرمین شپ میں روس کامکمل تعاون کا اعلان

اعداد و شمار کے مطابق 10 سال کے دوران گارمنٹس برآمدات میں دگنے سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو ملکی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل صنعت کے لیے اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔ ماہرین کے مطابق گارمنٹس سیکٹر کی بہتر کارکردگی پاکستان کی مجموعی برآمدات، زرمبادلہ کے حصول اور روزگار کے مواقع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

گارمنٹس برآمدات میں مسلسل اضافہ عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پاکستان کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کی جانب بھی اہم پیش رفت ہے۔

editor

Related Articles