یوٹیوبرز کے لیے بڑی خوشخبری، یوٹیوب لاکھوں ڈالرز دینے کو تیار

یوٹیوبرز کے لیے بڑی خوشخبری، یوٹیوب لاکھوں ڈالرز دینے کو تیار

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے معروف کریئیٹرز کو پلیٹ فارم کے ساتھ خصوصی طور پر منسلک رکھنے کے لیے لاکھوں ڈالرز کے معاہدوں پر غور شروع کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب بعض منتخب اور بڑے کریئیٹرز کو بھاری مالی پیشکش کرنے پر غور کررہا ہے، جس کے تحت انہیں ایک مخصوص مدت تک اپنی ویڈیوز صرف یوٹیوب پر نشر کرنا ہوں گی۔اس اقدام کا مقصد بڑے کریئیٹرز اور ان کے ناظرین کو پلیٹ فارم سے جوڑے رکھنا اور یوٹیوب پر خصوصی مواد کی موجودگی برقرار رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یو ٹیوبر ریحان طارق کے حوالے سے عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کردیا

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے بھی یوٹیوب کے معروف کریئیٹرز کی ویڈیوز اپنے پلیٹ فارم پر لائسنس کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ اس صورتحال کے باعث بڑے ڈیجیٹل کریئیٹرز اور ان کی مقبول ویڈیوز کے لیے دونوں پلیٹ فارمز کے درمیان مقابلہ بڑھنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے بعض بڑے کریئیٹرز کے ساتھ مذاکرات شروع کیے ہیں۔ ہر کریئیٹر کے لیے معاہدے کی شرائط مختلف ہوسکتی ہیں اور فی الحال کسی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ہر وقت ریلز دیکھنا آپ کے دماغ کے ساتھ کیا کررہا ہے؟

میڈیا ذرائع کے مطابق یوٹیوب نے ایک کریئیٹر کو لاکھوں ڈالرز کی پیشکش بھی کی ہے، جس کے بدلے میں اسے ایک مخصوص مدت تک اپنی ویڈیوز صرف یوٹیوب پر پوسٹ کرنا ہوں گی۔ تاہم یہ پیشکش ابتدائی مرحلے میں زبانی طور پر کی گئی اور معاہدے کی حتمی شرائط ابھی طے نہیں ہوئیں۔

یوٹیوب کی جانب سے بعض کریئیٹرز کو یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ خصوصی معاہدے قبول نہیں کرتے تو انہیں مارکیٹنگ سپورٹ اور برانڈ ڈیلز تک رسائی جیسی سہولیات میں کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اگر یہ معاہدے عملی شکل اختیار کرتے ہیں تو یوٹیوب کے معروف کریئیٹرز کے لیے بڑے مالی مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل کریئیٹر اکانومی میں بھی ایک نئی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

editor

Related Articles