بی آئی ایس پی کی رقم نکلوانے پر کتنے سروس چارجز؟اہم وضاحت سامنے آگئی

بی آئی ایس پی کی رقم نکلوانے پر کتنے سروس چارجز؟اہم وضاحت سامنے آگئی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ مستحق خواتین کو مالی امداد کی شفاف، آسان اور محفوظ فراہمی کے لیے ڈیجیٹل والٹس کا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔

لاہور میں بی آئی ایس پی کے سینٹرل زونل آفس کے دورے کے موقع پر سینیٹر روبینہ خالد کو بی آئی ایس پی کے آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں تقریباً 90 فیصد خواتین بینیفشریز کے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں۔

ان کے مطابق ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے مستحق خواتین ملک کے کسی بھی حصے میں کسی بھی وقت مجاز بینک ایجنٹ سے اپنی رقم وصول کر سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کردیا

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے واضح کیا کہ پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی سمز پر ڈیجیٹل والٹس بی آئی ایس پی کا عملہ خود فعال کرے گا۔ سم کے حصول یا بی آئی ایس پی کی کسی بھی اسکیم کے لیے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بی آئی ایس پی کی رقم نکلوانے کے سروس چارجز 280 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹس کے نظام کا مقصد خواتین کو ادائیگی کے عمل میں سہولت فراہم کرنا اور مالی امداد کی شفاف فراہمی یقینی بنانا ہے۔

editor

Related Articles