بھارت میں تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک

بھارت میں تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک

ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ایک تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ جمعرات کو دریائے گنگا کے قریب ایک کھیت میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والا جڑواں انجن اور چار نشستوں پر مشتمل تربیتی طیارہ تھا، جس میں ایک تربیتی پائلٹ اور انسٹرکٹر سوار تھے۔

حکام کے مطابق دونوں افراد نے صبح تقریباً ساڑھے 11 بجے گارگ ایوی ایشن ٹریننگ سینٹر سے پرواز شروع کی تھی، تاہم تقریباً 20 منٹ بعد واپسی کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:1960 کی تحقیق میں 2026 کی حیران کن تاریخ، کیا واقعی دنیا تباہ ہونے والی ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پرواز کے دوران طیارے کا توازن بگڑ گیا، تاہم حادثے کی حتمی وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اور طیارے کا ملبہ جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ اور انسٹرکٹر کی شناخت سچن بھاٹیہ اور ابھیشیک پجاری کے نام سے ہوئی ہے۔

editor

Related Articles