مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے پر اتفاق،سیکرٹریٹ سعودی عرب میں،سیکرٹری جنرل پاکستان سے ہوگا

مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے پر اتفاق،سیکرٹریٹ سعودی عرب میں،سیکرٹری جنرل پاکستان سے ہوگا

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مشترکہ دفاع کے لیے مکہ معاہدے کے تحت دفاعی تعاون کو مزید مضبوط اور ادارہ جاتی شکل دینے پر اتفاق کیا ہےمکہ معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا اجلاس 31 اگست 2026 کو استنبول میں ہوا، جس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف ڈیفنس فورسز و چیفس آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کیلئے مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

تینوں ممالک نے کشیدگی میں کمی اور ضبطِ نفس کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ خطے میں بحرانوں کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

تعاون ادارہ جاتی بنانے کا فیصلہ

مشترکہ اعلامیے کے مطابق تینوں ممالک مکہ معاہدے کے تحت اپنے تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے اقدامات کریں گے۔ اس کا مقصد باہمی یکجہتی، اجتماعی دفاع اور مؤثر دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

سعودی عرب میں سیکرٹریٹ قائم ہوگا

مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت کام کو فروغ دینے کیلئے سعودی عرب میں ایک سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا، جس کا سربراہ سیکرٹری جنرل ہوگا،اعلامیے کے مطابق ابتدائی طور پر سیکرٹریٹ کی سربراہی تین سال کی مدت کیلئے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیکرٹری جنرل کریں گے۔

دفاعی صنعت میں تعاون

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے دفاعی صنعت میں تعاون بڑھانے، جدید ٹیکنالوجی کی مشترکہ ترقی اور پیداوار کیلئے بھی کام کریں گے۔

دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے کا عزم

تینوں ممالک نے اپنی دفاعی صلاحیتوں اور مسلح افواج کے درمیان باہمی ربط و ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ مکہ معاہدے کا ادارہ جاتی اور مؤثر نفاذ تینوں ممالک کو علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم اور بنیادی کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گا،تینوں ممالک نے منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کے قیام کیلئے علاقائی کوششوں اور باہمی سیکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

editor

Related Articles