اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث کل یکم ستمبر، منگل کو مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔
آئیسکو ترجمان کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز پر مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
راولپنڈی کینٹ سرکل کے جھٹہ ہتھیال، بھل اور جرار کیمپ فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،جی ایس او سرکل میں 132 کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی، برہان سے منسلک علاقوں میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق 132 کے وی کہوٹہ سٹی، پلندری اور 132 کے وی نیو واہ، باہتر موڑ سے منسلک علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
آئیسکو انتظامیہ نے بجلی کی عارضی بندش پر معزز صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کیے جا رہے ہیں۔
آئیسکو کے مطابق اگر متعلقہ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے قبل بھی بحال کی جاسکتی ہے۔