نیا صوبہ، نیا وزیراعلیٰ ! فیصل آباد ڈویژن صوبہ بنا تو عوام کی نظر میں بہترین انتخاب کون ہوگا ؟

نیا صوبہ، نیا وزیراعلیٰ ! فیصل آباد ڈویژن صوبہ بنا تو عوام کی نظر میں بہترین انتخاب کون ہوگا ؟

اگر پنجاب کے مختلف شہروں کو الگ صوبوں کا درجہ دے دیا جائے تو ان نئے صوبوں کی قیادت کون کرے گا ؟ کیا موجودہ سیاسی شخصیات میں سے کسی کو وزیراعلیٰ بننا چاہیے یا عوام نئی اور باصلاحیت قیادت کو موقع دینا چاہیں گے؟۔

یہ جاننے کیلئے آذاد ڈیجیٹل نے اپنے نمائندوں کے ذریعے مختلف ڈویژنز میں  میں عوام سے ان کی رائے ، پسند ناپسند پوچھی ، یہاں ہم پنجاب کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کی بات کریں گے جوکہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ پر مشتمل ڈویژن  ہے، اس لیے الگ صوبے کی صورت میں نئی سیاسی قیادت کا انتخاب بھی اہم معاملہ ہوگا۔

فیصل آباد کے شہریوں کے نزدیک کس کو وزیراعلیٰ بننا چاہیے یہاں ہم  ان کی زبانی آپ کو بتائیں گے لیکن جو تین نام سب سے اہم رہے ان میں رانا ثنا اللہ ، عابد شیرعلی اور قیصر شیخ ہیں ۔

رانا ثنا فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سینئر مسلم لیگ (ن) رہنما ہیں ، وہ وفاقی وزیر داخلہ اور پنجاب کے وزیر قانون سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

قیصر شیخ  مسلم لیگ (ن) کے سیاست دان ہیں وہ قومی اسمبلی کے رکن رہنے کے ساتھ پارلیمانی اور حکومتی امور میں بھی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گوجرانوالہ نیا صوبہ بنے تو وزیراعلیٰ کون ہونا چاہیے؟ شہریوں نے اپنی رائے دے دی

عابد شیر علی فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ہیں۔ وہ قومی اسمبلی کے رکن اور وفاقی وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آزاد سے خصوصی گفتگو میں فیصل آبد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں کی اہم شخصیات میں رانا ثنا پہلا اہم نام ہے کیونکہ وہ کئی بار ایم این اے ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں ، ان کے ادوار میں بے حد ترقیاتی کام ہوئے، ہسپتال ، تعلیم ، رانا ثنا جو ایم این اے ایم پی اے رہ چکے ہیں ، بڑا گھرانہ ہے  اور اگر فیصل آباد بنتا ہے صوبہ تو یہ ہمارے لیے بہت اچھا ہوگا ہم اس کا خیرمقدم کرینگے۔

ایک اور شہری نے اپنی رائے کا اظہار کرتے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن اگر صوبہ بنتا ہے تو رانا ثنا اللہ ، ساہی برادران ، عابد شیر علی میاں صاحب کے رشتہ دار ہیں کافی کام کرچکے ہیں۔

چینیوٹ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کی وزارت اعلیٰ کیلئے  پہلی ترجیح رانا ثنا ، پھر  قیصر شیخ صاحب ہیں،  جنہوں نے فیصل آباد کے لیے بہت سارے کام کیے اور بہت سے  پراجیکٹس مکمل کروائے ، نیشنل یونیورسٹی کا قیام  ، اداویات کی فراہمی ، ہائی لیول کی ملز انہوں نے بنائی ہیں تو ہمیں چاہتے ہیں کہ انہی کو وزیراعلیٰ بنایا جائے ۔

ایک اور شہری نے اپنی رائے کا اظہار کرتے کہا کہ فیصل آباد شہر سے رانا ثنا صوبے کے وزیراعلیٰ کی طرف سے آسکتے ہیں جبکہ مخدوم فیصل صالح حیات بھی اہم شخصیت ہیں ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہری کاکہنا تھا کہ وڑائچ فیملی کا یہاں کافی اثرورسوخ ہے لہذا وہ انہی کو وزیراعلیٰ دیکھنا چاہیں گے ۔

مجموعی طور پر فیصل آباد ڈویژن کے شہریوں کا کہنا ہے کہ  اگر صوبہ بنتا ہے تو وہاں کی عوام کی پہلی ترجیح  رانا ثنا اللہ جو بطور وزیر اعلی  ہو سکتے ہیں ، چنیوٹ سے قیصر شیخ ، حسن مرتضی بھی سیاست کا بڑا نام ہیں لیکن وزیر اعلی اسی کو ہونا چاہئے جو کام کرسکے ۔

editor

Related Articles